مہنگائی میں 12.85فیصد اضافہ‘ 14اشیاء کی قیمتیں بے قابو

مہنگائی میں 12.85فیصد اضافہ‘ 14اشیاء کی قیمتیں بے قابو

  



ملتان (نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق19مارچ2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 12.85 فیصداضافہ ہوگیا۔ ملک کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ10اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27اشیائکی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،ایل پی جی (سلنڈر)،سرخ مرچ (پسی ہوئی)،چینی،گڑ، چاول اری 6/9،آٹا،مٹن، ڈبل روٹی، دال مسور،انڈہ (فارمی)،دہی، دودھ(تازہ)اوربیف کی قیمتوں میں اضافہ چکن (زندہ)، دال مونگ،دال ماش،آلو،پیاز،دال چنا،کیلا،خوردنی تیل، چاول باسمتی(ٹوٹا)،لہسن کی قیمتوں میں کمی جبکہ موٹا لٹھا،ا?گ جلانے والی لکڑی،لان(کپڑا)،جارجٹ،صابن، واشنگ سوپ،دال پلیٹ،ویجیٹیبل گھی،ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،بیف پلیٹ،الیکٹرک چارجز،گھی(کھلا)، کوکنگ آئل،چائے، چائیکاکپ،خشک دودھ، انرجی سیور، سگریٹ، ماچس،نمک،گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

شماریات

مزید : ملتان صفحہ آخر