حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سردارعبدالحئی دستی
مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ)مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے وسیع جانی نقصان اور پاکستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں کورونا سے بچاو کے لئے ہسپتالوں اور تمام سرکاری دفاتر کیساتھ ساتھ پبلک مقامات پر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
حفاظتی تدابیر کی آگاہی مہم جاری یے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا کی روک تھام اور بچاو کے لئے ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات کئے ہیں جبکہ وزیراعلی کی سربراہی میں تمام صوبائی وزراء بھی اس مشکل وقت میں شانہ بشانہ اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کورونا سے متعلق مزید اقدامات کے بڑے فیصلے متوقع ہیں جسکا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا مقصود یے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ وقت میں تمام لوگ کورونا سے بچاو کے لئے حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں اور خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو کورونا سے بچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
سردار عبدالحئی دستی