وزیراعلیٰ کی سیاسی ٹیم کرونا سے جنگ کیلئے تیار‘ ہنگامی دوروں کا حکم

وزیراعلیٰ کی سیاسی ٹیم کرونا سے جنگ کیلئے تیار‘ ہنگامی دوروں کا حکم

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاسی ٹیم کو بھی میدا ن میں اتار دیاوزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

پر صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کومختلف شہروں میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں صوبائی وزرا،مشیران اورمعاونین خصوصی اپنے تفویض کردہ اضلاع کے دورے کریں گے صوبائی وزراء،مشیران اور معاونین خصوصی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی نگرانی کریں گے.مشیر صحت محمد حنیف پتافی ڈیرہ غازی خان اور مشیرزراعت عبدالحئی دستی مظفر گڑھ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین فیصل آباد، صوبائی وزیرکھیل محمد تیمور خان جھنگ، صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم چنیوٹ اور صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کریں گی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر محمد ہاشم ڈوگرقصور، صوبائی وزیر وائلڈلائف اینڈفشریزملک اسد علی ننکانہ صاحب اور صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود شیخوپورہ میں صورتحال کا جائزہ لیں گے صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ راولپنڈی، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر جہلم، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی یاسر ہمایوں چکوال اور صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور اٹک میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی سرگودھا، صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان میانوالی، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ممتاز احمد خوشاب اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ میا ں محمود الرشید گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان گجرات، صوبائی وزیر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ منڈی بہاؤالدین، صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نارووال اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن محمد اخلاق سیالکوٹ میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال ساہیوال، صوبائی وزیرکنسالیڈیشن سید صمصام علی بخاری اوکاڑہ، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپوراور صوبائی وزیر زکوۃ اینڈ عشر شوکت علی لالیکابہاولنگرمیں کورونا وائرس کی صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گے صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری رحیم یار خان، صوبائی وزیر توانائی محمد اخترملک ملتان، صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی خانیوال اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی وہاڑی میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے صوبائی وزیرلائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک راجن پور، صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ لودھراں،معاون خصوصی جنگلات امیر محمد خان بھکراورمعاون خصوصی یوتھ افیئرو سپورٹس عمر فاروق حافظ آبادمیں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کریں  گے معاون خصوصی اوقاف و مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی لیہ،مشیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل حیات پاکپتن میں ڈیوٹی انجام دیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو فی الفور اپنے اپنے ضلع کادورہ کرنے کی ہدایت کابینہ اراکین روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال بارے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کیساتھ مل کراقدامات کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیر اعلی آفس پیش کریں. وزیر اعلی نے کہاکہ یہ جنگ ہم نے ملکر لڑنی ہے اس جنگ کو ہر صورت جیتیں گے پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے پہلے اوربروقت اقدامات کیے ہماری حکومت نے تین جنوری کو یہ معاملہ اٹھایاہم مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر