کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ‘ نشتر ہسپتال کا عملہ خوفزدہ‘ انتظامیہ لاپتہ

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ‘ نشتر ہسپتال کا عملہ خوفزدہ‘ انتظامیہ لاپتہ

  



ملتان (نمائندہ خصوصی، کورٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر، سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز سمیت دیگر ڈاکٹری تنظیموں کی جانب (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

سے مسلسل آواز بلند کئے جانے کے باوجود پنجاب حکومت اور نشتر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اب تک ہسپتال عملے کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جا سکی ہیں،اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر چوہدری عتیق،ڈاکٹر نوید،ڈاکٹر ملک عدنان اور پائینرز یونٹی کے ڈاکٹر ساجد اختر نے شعبہء ایمرجنسی میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک،گلوز اور گوگلز تقسیم کئے اس حوالے سے ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر ساجد اختر اور دیگر کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے آوٹ ڈور سروسز محدود کرنے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی جس کی وجہ سے نشتر ہسپتال کا پورا عملہ شدید تشویش میں مبتلا ہے ہزاروں مریض روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا کی روک تھام کرنا نہایت مشکل ہو جائیگا۔ وزارت ریلوے کی جانب سے اس سے پہلے چھ (اپ ڈاون کی بارہ) ٹرینیں بائیس مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے،پچیس مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہونے والی ٹرینوں میں لاہور۔کراچی۔لاہور کے مابین چلنے والی جناح ایکسپریس،راولپنڈی۔کراچی راولپنڈی کے مابین چلنے والی سر سید ایکسپریس،کوئٹہ۔کراچی کوئٹہ کے مابین چلنے والی بولان میل،کوٹری۔روہڑی کے مابین چلنے والی موئنجوداڑو،راولپنڈی۔ملتان راولپنڈی کے مابین چلنے والی تھل ایکسپریس،میرپورخاص کھوکھروپار کے مابین چلنے والیماروی ایکسپریس،لاہور۔ملتان کے مابین چلنے والی موسیٰ پاک،سرگودھا۔لالہ موسی کے مابین چلنے والی چناب ایکسپری،ملتان۔فیصل آبادکے مابین چلنے والی فیصل آباد ایکسپریس ،حیدرآباد۔ بدین کے مابین چلنے والی سمن سرکاراورلاہورفیصل آبادلاہورکے درمیان چلنے والی فیصل ایکسپریس شامل ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات سے تحفظ کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ پرنسل سیٹ، ملتان بنچ، بہاولپور بنچ اور راولپندی بنچ میں ریگولر کیسز کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔اجلاس میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحید،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عاطر محمود نے شرکت کی۔ کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ہے۔ترمیمی ججز روسٹر کا اطلاق 24 مارچ سے ہوگا۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس صادق محمود خرم پرنسپل سیٹ کی بجائے ملتان بینچ جبکہ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری ملتان بنچ کی بجائے پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ججز کی خواہش کے مطابق وہ رہائش کے قریب ترین ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تمام دفاترمیں پبلک ڈیلنگ بند کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیسوں کی سماعتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ کمیشن کے تما م دفاتر ڈاک وصول کرتے رہیں گے اور ضروری سٹاف معمول کے مطابق دفاتر میں کا م کر تا رہے گا۔مزید برآں کمیشن کی فیلڈ ٹیمیں بھی اپنا کا م جاری رکھیں گی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کمیشن سے متعلق معلومات کے لیے اس کی مفت ہیلپ لائن 080000742 پر دفتری اوقات میں رابطہ کیا جا سکتاہے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکی طرف سے 34مسافرٹرینوں کی بندش سے کوروناوائرس کے پھیلنے کاامکان پیداہوگیاہے۔ریلوے ملازمین اورافسروں نے مکمل طورپرٹرین آپریشن کومعطل کرنے یاپھربندٹرینوں کوبھی چلانے کامطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ریلوے افسران اورملازمین نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پراس خدشہ کااظہارکیاہے کہ کوروناوائرس میں انسانوں کے ایک دوسرے سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے درمیان مناسب فاصلہ ہواوزیرریلوے کوچاہیے تھاکی وہ ٹرینوں میں سفرکرنے والے مسافروں کے لئے ایسے انتظامات کرتے جس سے سفرکرنے والے مسافروں کے درمیان فاصلہ زیادہ سے زیادہ ہوجاتااس کے برعکس وفاقی وزیرنے اس وقت12مسافرٹرینوں کوبندکردیاہے جبکہ مزید22ٹرینوں کو25مارچ سے بندکرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاہے۔جس کیبعد مجموعی طورپربندمسافرٹرینوں کی تعداد 34ہوجائے گی صوبوں اوراضلاع کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے جب مسافروں کی بڑی تعدادٹرینوں کے ذریعے سفرکوترجیحی دی رہی ہے وفاقی وزیرریلوے کی ٹرینیں بندکرنے کی پالیسی نے مسافروں کومسافرٹرینوں میں برتھ اورسیٹوں کے علاوہ بوگیوں کے فرش پربیٹھ کراورکھڑے ہوکرسفرکرنے پرمجبورکردیاہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر نادرا دفاتر 5اپریل تک بند کر دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ ملتان اور بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں نادرا دفاتر سائلین کے لئے بند کر دئیے گئے‘ نادرا آپریشن بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سائلین نادرا دفاتر نہ آئیں اور گھر بیٹھے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جس کا آئی ڈی ”https:\\id.nadra.gov.pk“ہے۔ مدرسہ اسلامیہ عربیہ فضل المدارس و ہاشمی ویلفیئر چیئرمین ٹرسٹ کے مہتمم حضرت پیر سید دیوان علی اسامہ شاہ بخاری کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر 24،25، 26 مارچ کو دیوان کا باغ نواب پور روڈ میں ہونے والے حضرت پیر سید خواجہ دیوان باغ علی شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

لاپتہ

بہاولپور‘راجن ق پور‘ وہاڑی‘ ڈیرہ‘ کبیروالا‘ سلطان پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر‘ تحصیل (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

رپورٹر راجن پورمیں حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والی مسافر بسوں وگاڑیوں کو صوبہ پنجاب میں داخلے سے سرحدی چیک پوسٹ شاہ والی پر روک دیا گیا جبکہ صو بہ پنجاب سے بھی صوبہ سندھ کوجانے والی گاڑیوں کواسی چیک پوسٹ پر روک کرواپس بھجوایا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل روجہان عثمان غنی نے اس حوالے سے بتایا کہ آج سے سرحد کو مکمل طور پرسیل کیا جارہا ہے یہ حفاظتی نقطہ ء نظر سے کیا جارہا ہے دوسری جانب سرحد بند ہونے سے مسافروں کوشدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے مسافروں نے اس موقع پر غم وغصہ کا بھی اظہار کیا اس موقع پر مسافرسراپاء احتجاج بھی بن گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے عوامی اجتماعات پر پابندی یقینی بنائی جائے لوگوں کو کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائیڈپٹی ڈی ایچ اوز اور اے ای اوز مل کر مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی دیں انہیں بتایا جائے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ فاصلے پر رہیں دفاتر میں عوام کا داخلہ عارضی طور پر بند ہے جبکہ ٹیلی فون کے ذریعے عوام کے مسائل سنے جائیں گے اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائیملازمین کا ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے اور لینڈ لائن اور موبائل نمبر دفتروں کے باہر آویزاں کئے جائیں انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں باقاعدگی سے کلورین ملے پانی کا چھڑکاو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولٹری شیڈز میں بھی کلورین ملے پانی کا چھڑکاو کرنا ضروری ہے سلاٹر ہاوسز کی صفائی ستھرائی کے بھی مکمل انتظامات ہونے چاہیئں ہوٹلوں اور پٹرول پمپس پر ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہونی چاہئے صابن اور سینیٹائزر بھی موجود ہوں پارک اور سیر وتفریح کے تمام مقامات بند کردئیے گئے ہیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور ایمبولینسز کو رابطہ میں رکھا جائے جو پرائیویٹ ہسپتال تعاون نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائے گا ماسک کی قیمتوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جائے ریسکیو 1122 اور دیگر محکمے ہر حوالہ سے الرٹ رہیں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گاڑیوں کی فہرستیں مرتب کرے گاڑیاں پول میں رکھی جائیں تاکہ بوقت ضرورت مسئلہ نہ ہو تمام ہاسٹلز اسٹینڈ بائی ہونے چاہئیں اور ان میں فوکل پرسنز موجود ہوں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی آئسولیشن رومز مختص کئے جائیں قرنطینہ سنٹرز میں تمام لاجسٹکس تیار ہونا چاہئے,ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ14 دن کے حساب سے تمام اشیائے ضروریہ کا تخمینہ تیار کیا جائے قرنطینہ سنٹرز میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے قرنطینہ سنٹرز میں کام کرنیوالے سٹاف کو اعزازیہ دیا جائے میونسپل کمیٹیز کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کرے قرنطینہ سنٹرز میں کلورین ملے پانی کا چھڑکاو کیا جائے قرنطینہ سنٹرز میں جنریٹرز کا بھی انتظام ہونا چاہئے سروس اسٹیشنز پر کسی قسم کا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے اجلاس میں اے ڈی سی جنرل عبدالطیف خان,اے سی میلسی انور علی, سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک,ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد,ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل, ایم ایس ٹی ایچ کیو میلسی راو خلیل, ایم ایس ٹی ایچ کیو بوریوالا ڈاکٹر عمران بھٹی,فوکل پرسن کورونا وائرس ڈاکٹر احمد نواز اور سی او بلدیہ بھی موجود تھے۔ کروناوائرس دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرتھانہ بی ڈویژن پولیس نے 14 افراد کوگرفتار کرلیا کروناوائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے 5سے زائدافراد کیایک جگہ اکٹھے ہونے اور شادی جلسے جلوسوں پرپابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیاگیاہے جس خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرنیکا آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے پولیس کوبھی احکامات جاری کردیئے جس پرایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عفت عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ بلاک نمبر 15 نزد پی آئی اے افس گلی میں چوہدری عمر کی شادی کی تقریب میں جاری مجرا پر چھاپہ مار کررقاصہ ثانیہ زوجہ سخاوت سمیت جاویدکھیڑا امان اللہ بھٹی فہدبھٹی بلال بھٹی سمیت 14 افراد کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایچ او عفت عباس نے بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر کیاحکامات پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے بتایا حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کوپہلے آگاہ کیا گیا جس کیلئے شہربھرمیں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے کہ دفعہ 144 پرعملدارآمد کیاجائے شادی والوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جن کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ بہاولپور میں دفعہ 114کی کھلم کھلا خلاف ورزی شادیوں کی تقریبات کا سلسلہ جاریہے اسسٹنٹ کمشنرصدر بہاولپور کے ریڈر راؤ اسلام کی بیٹی کی شادی پولیس نے شکایت پر فرضی کاروائی کرتے ہوئے میرج لان کے ملازم کو حراست میں لے لیا تقریب بند نہ کروائی۔تفصیل کے مطابق علاقہ مکینوں کی شکایت پر بہاولپور فوجی بستی میں نجی شادی ہال پر جاری شادی کی تقریب پر پولیس نے فرضی کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور میرج لان کے ملازم کو حراست میں لے کر چلے گئے جبکہ دوسری جانب باراتیوں کیلئے باقاعدہ کھانا لگا یاگیا اور شادی ہال میں جاری تقریب کو بند نہیں کیا گیا۔کیونکہ شادی اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر رابعہ سیال کے ریڈر راؤ اسلام کی بیٹی کی تھی جس پر علاقہ مکینوں میں کرونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر تشویش پائی جاتی ہے۔ کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع مبارک پور سے فیس ماسک بنانے کا مینوفیکچرنگ پلانٹ پکڑا گیا، کارروائی میں 55000 ہزار فیس ماسک اورخام مال برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ مینوفیکچرنگ یونٹ مالک کیخلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ محمد مدثر نواز کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر الیاس عاصم بھی تھے۔ پھلن شریف میں قائم پنجاب فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے اقراء پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل خواجہ خالد فرید نے کرونا بارے حکومتی وارننگ ہوا میں اڑا دی۔ ادارہ کے اندر طلبہ و طالبات کی کلاسیں لگا کر تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور بلڈنگ کے باہر تالے لگا دئیے گئے تاکہ لوگوں کو علم نہ ہو سکے۔ خواجہ خالد فرید اساتذہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر لاتا رہا سکول کے طلبہ پر خوف طاری۔ اس سلسلے میں جب پرنسپل خواجہ خالد فرید سے ان کا موقف جانا گیا تو خواجہ خالد کے مطابق کہ ہم نے کلاسیں نہیں لگائیں بلکہ طلبہ و طالبات کو بلا کر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں تاکہ طلباء و طالبات کو آگاہی دی جا سکیں۔جبکہ ایک ٹیچر نے اپنا نام نہ لکھنے کی شرط پر بتا یا کہ پرنسپل راشی آدمی ہے صرف فیس وصول کرنے کیلئے خفیہ کلاسیں لگائی گئیں اور باہر تالے لگا کر اندر تدریسی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. مل کر کام کرنے سے قلیل وقت میں مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں. انہوں نے یہ بات گزشتہ شب چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایس ا و پیز او رہدایا ت پر سو فیصد عملدرآمد کرایاجائے گا. ہر انسانی جان قیمتی ہے جس کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. کمشنر نے کانفرنس کے بعد چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے اہداف اپنی نگرانی میں بروقت پورے کریں.کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر موجو دتھے۔

بسیں /چیک پوسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر