بجلی‘ گیس بلوں کی وصولی دو ماہ کیلئے موخر کی جائے‘ عامر کوریجہ

بجلی‘ گیس بلوں کی وصولی دو ماہ کیلئے موخر کی جائے‘ عامر کوریجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا فرض ہے۔ انسانی جانیں بچانے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل پوری قوم کے لئے لازم ہے حکومت ذخیرہ اندوزوں اور خودساختہ مہنگائی کرنیوالے والوں کے خلاف کاروائی کرکے اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائے بجلی اور گیس کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

بلوں کی وصولی دو ماہ کیلئے موخر کی جائے۔ خواجہ عامر کوریجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کرونا وائرس نے ایک وبائی شکل اختیار کر کے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ھے جس کی وجہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اضطراب کی۔کیفیت ھے حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کیلئے احسن اقدامات اٹھا رھی ھے عوام بھی حکومت سے تعاون کرکے احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی و ساسی اجتماعات ملتوی کر کے کرونا ا?گاہی مہم چلائیں گے۔ علماء و مشائخ نازک صورت حال میں قوم کی راہنمائی کا فریضہ ادا کریں گے اور کرونا وائرس کے خلاف قوی جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مخالفانہ سیاسی بیان بازی ترک کر کے قومی قیادت کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے متحد ہو جائیں۔ حکومت کرونا سے نمٹنے کے لئے موثر، فعال، منظم اور مربوط حکمت عملی اختیار کرے۔ صحت، معیشت اور اشیائے خورد و نوش کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے۔انیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ باوضو رہنے اور بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔ گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ قوم گھبراہٹ اور خوف و ہراس کا شکار نہ ہو۔
عامر کوریجہ