ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کیعلاقے میں امتیاز احمد سے تین ڈاکوؤں نے 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا زکریا پولیس کیعلاقے میں محمد آصف(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

سے موٹرسائیکل، مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں مجاہد سے ایک ہزار روپے اور امام بخش سے پانچ ہزار روپے چھین لئے گئے گلگشت پولیس کیعلاقے میں محمد شہباز سے 22 ہزار روپے چھین لئے مظفرآباد پولیس کے علاقے میں ڈالے پر سوار چار ڈاکو محمد یوسف کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے موٹرسائیکل ودیگر سامان ڈالے پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں روزالدین سے ساڑھے چار لاکھ روپے، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں فضل سے 77 ہزار روپے، الپہ پولیس کیعلاقے میں غلام مرتضی سے موٹرسائیکل اور کینٹ پولیس کیعلاقے میں محمد عرفان سے موبائل فون چھین لیا گیامظفرآباد پولیس کیعلاقے سے محمد عمیر اور شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد شہزاد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے محمد عثمان اور دیگر 11 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے گلگشت پولیس کیعلاقے سے محمد افضل کے 75 ہزار روپے، ارسلان اور دیگر 30 افراد کے موبائل فون، کوتوالی پولیس کیعلاقے سے زرد علی کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے سے رئیس احمد کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان اور سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے امجد علی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا حرم گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد بلال کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر