گگو منڈی‘ سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونیوالے2 نوجوان نشتر میں جاں بحق

گگو منڈی‘ سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونیوالے2 نوجوان نشتر میں جاں بحق

  



بورے والا،گگو منڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والے دو نو جوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تفصیلات کے مطابق تین روز قبل بس اسٹاپ پر مٹھائی کی ریڑھی میں لگا گیس سلنڈر دھکامہ سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجہ میں دس افراد زخمی ہو گئے تھے تین شدید زخمیوں کو (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا تھا جن میں سے دو زخمی اللہ دتہ اور مدثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئے ہیں۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر