آج دن اور رات کا دورانیہ برابر

آج دن اور رات کا دورانیہ برابر

  



میلسی(سپیشل رپورٹر)آج 21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر اور موسم بہار شروع ہو جائے گا پھلدار درختوں میں بور آ نااور گندم کی فصل میں دانہ پکنا شروع ہو جائے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گا22جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر دورانیہ کی رات ہوگی21ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ دوبارہ برابر ہو جائے گا اور 22دسمبر کو طویل دورانیہ کی رات اور مختصر دورانیہ کا دن ہو گا واضح رہے گزشتہ روز 20مارچ کو سورج بارہ بروج کاسفر طے کرتے ہوئے برج حمل میں داخل ہو گیا اس دن کو نوروز کہتے ہیں بعض ممالک میں اس دن کو جوش وخروش سے منایا جاتا ہے اور طرح طرح کے پکوان پکائے جاتے ہیں۔

برابر

مزید : ملتان صفحہ آخر