کرونا وائرس‘ سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف‘ افتخار احمد خان

کرونا وائرس‘ سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف‘ افتخار احمد خان

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)ممبر نیشنل اسمبلی و انفارمیشن سیکرٹری ساوتھ پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی نوابزادہ افتخار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ سندھ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

حکومت نے اب تک کرونا وائرس کے پھیلنے کے بچاؤ کے حوالے سے جو فوری حفاظتی اقدامات کیے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں۔ اس وقت ہم سب کو ایک ساتھ مل کر اس وبائی مرض سے بچاؤ کے لیئے اکھٹے کھڑے ہونا ہے تمام تر مفادات اور سیاست سے بالاتر ہوکر انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکے اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے اور لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے کہ ایک دوسرے کو ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ بار بار ہاتھ دھوئیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ اور کہا کہ جانوں کے تحفظ کیلیے ضروری ہے کہ حکومتی احکامات اور پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوے اجتماعات کے انعقاد اور تقریبات سے گریز کیاجاے۔ نوابزادہ افتخار احمد خان نے صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے کہا کہ اس مصیبت کی کڑی میں میڈیا اپنا مثبت کردارادا کرتے ہوے عوام کو کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی اور شعور پیدا کریاس موقع پرنوابزادہ عمران خان، ملک عبدلرزاق جھانب،یعقوب خان،عقیل خان،ملک شہباز مونڈا،رانااشفاق،ملک اجمل لانگ،ملک شاہد حسین لانگ،علی رمضان تھیم عامر سانگی،اقبال جونیجو،مہرشاکرسیال،مانی عمران،شہباز شاہ،باقر حسین،ودیگرموجود تھے۔

قابل تعریف

مزید : ملتان صفحہ آخر