کرونا وائرس‘ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

کرونا وائرس‘ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں‘ شاہینہ نجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے نتیجہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمبرد(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

آزما ہونے کے لیے ڈیرہ غازی خان کی عوام پوری طرح تیار ہے وہ ڈی جی خان میں بننے والے رضا کاروں کے گروپ سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے اس گروپ کو ہیروز آف ڈی جی خان کا نام دیا ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ حکومتی احکامات کو خوش دلی سے اپنائے، اپنے اپنے گھروں میں رہیں انتہائی ضروری کام سے باہر نکلیں اور بار بار ہاتھ دھونے کو رواج دیں کھانسی زکام کی صورت میں ماسک استعمال کریں اپنے چہرے کو ہاتھ صابن سے دھوئے بغیر چھونے سے پرہیز کریں اسی سلسلہ میں آج تین بجے مختلف چوکوں میں درست طریقہ سے ہاتھ دھونا سکھایا جائے گا۔ جس میں ہیروز آف ڈی جی خان ہمت آرگنائزیشن اور جیو کیئر ہسپتال کی ٹیمیں شرکت کریں گی ان سے ملاقات کرنیوالوں میں وقار چانڈیہ، اسلم بزدار، قاسم بزدار، فرزانہ بی بی، انعم، فاطمہ، ضیاء کاکڑ، احمد عباس، عمیرسلیم، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر مریم، ڈاکٹر ولید، ڈاکٹر شاہد کھوسہ، ڈاکٹر جروا، تہمینہ کریم، ڈاکٹر جمال اور دیگر شامل تھے۔
شاہینہ نجیب کھوسہ