مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیرا ہتمام یوم توبہ،کرونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں

مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیرا ہتمام یوم توبہ،کرونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر))مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیر اہتمام یوم توبہ منایاگیا اور خطبات جمعہ اسی مناسبت سے پڑھائے گئے۔ بڑھتی ہوئی وبا کرونا وائرس(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

سے بچاو اور سدباب کی دعا کی گئی۔ اس ضمن میں جامع مسجد اقصیٰ اہلحدیث کڑی داؤد خان میں خطبہ جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم و ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ کرونا وائرس ہو یا کوئی بھی وبا یہ شامت اعمال ہے اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وبائیں ایک آزمائش ہوتی ہیں اس میں لوگوں کے لئے نشانیاں ہوتی ہیں قوم نہ صرف اجتماعی استغفار کرے بلکہ اپنی اور اپنے اعمال کی اصلاح کرتے ہوئے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے خوف وہراس پھیلایا جانا بھی مناسب نہیں مگر احتیاطی تدابیر بھی ضرور اختیار کرنی چاہئیں اللّٰہ تعالیٰ عالم اسلام کو اس موذی مرض سے محفوظ فرمائے اور مریضوں کو شفایاب فرمائے۔

دعائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر