ڈیرہ: دانش سکول آئسولیشن سنٹر میں تبدیل‘ حنیف پتافی‘ ڈپٹی کمشنر کا دورہ

ڈیرہ: دانش سکول آئسولیشن سنٹر میں تبدیل‘ حنیف پتافی‘ ڈپٹی کمشنر کا دورہ

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) مشیر صحت محمد حنیف پتافی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق دانش سکول کا دورہ کیا. اس موقع پر بات(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

چیت کرتے ہوئے مشیر صحت نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر زائرین میں کورونا وائرس ثابت نہ ہونے پر انہیں الگ رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت شہر سے دور محفوظ عمارت دانش سکول ڈیرہ غازی خان کو آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کردیا گیاہے جہاں ٹیسٹ رپورٹ میں کوروناوائرس ثابت نہ ہونے والے 232 زائرین کو محفوظ ماحول دینے کیلئے منتقل کردیاگیاہے. 116 کمروں میں زائرین کو منتقل کیا گیااورہر کمرے میں صرف دو افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر کی صفائی اور زائرین کو ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مامور عملہ کو مکمل حفاظتی لباس میں ملبوس کیا گیا ہے۔دانش سکول میں موبائل ہیلتھ یونٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ بعد زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ سیمپل لئے جائیں گے۔ مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے زائرین کو دی جانے والی سہولیات کے علاوہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیااورزائرین میں کھانا تقسیم کیا. مشیر صحت نے ائیرپورٹ قرنطینہ سنٹر اور میرچاکر یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں فوری طور پر موبائل ہیلتھ یونٹ بھیجنے کے احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائیگا۔عوام کورونا سے بچاؤ کی جدو جہد میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔عوام میں خوف،ہراس اور افراتفری پھیلانے کے بجائے احتیاطی اقدامات کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر