کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے‘ رفاقت علی گیلانی

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے‘ رفاقت علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم(نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی ٹیم کو بھی میدا ن میں اتار دیا ہے۔وزیر اعلی عثمان(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کومختلف شہروں میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں صوبائی وزرا،مشیران اورمعاونین خصوصی اپنے تفویض کردہ اضلاع کے دورے کریں گے۔صوبائی وزراء،مشیران اور معاونین خصوصی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی نگرانی کریں گے و کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو فی الفور اپنے اپنے ضلع کادورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ اراکین روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال بارے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کیساتھ مل کراقدامات کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیر اعلی آفس پیش کریں گے۔معاون خصوصی سدرفاقت علی گیلانی نے کہا ہماری حکومت نے تین جنوری کو یہ معاملہ اٹھایاپنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے پہلے اوربروقت اقدامات کیے ہم مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اقدامات