کرونا وائرس ایشو‘ اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے‘ سردار مجتبیٰ دریشک

کرونا وائرس ایشو‘ اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے‘ سردار مجتبیٰ دریشک

  



جام پور (نامہ نگار)کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے۔ اپوزیشن کو سیاست کرنے کی بجائے مل کرکے حکومت کا ساتھ دینا چائے۔ قوموں کی ترقی میں تعلیم یافتہ اہم کردار ہو تا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ہے۔ یہ بات سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار مجتبیٰ خان دریشک نے پنجاب ٹیچرز یونین راجن پور کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری کے سسر کی وفات پر اظہار افسو س کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ملک رفیق احمد برار۔ نصر اللہ خان بھٹی ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک مہلک بیماری ہے جس کے تدراک کے لیے حکومت کی طر ف سے وضع کی گئی احتاطی تدابیر کو اپنانا چائے۔ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پہلی مرتبہ سیاست سے محکمہ کو پاک کرتے ہوئے میرٹ پر ان لائن تبادلے ہوئے۔ پنجاب کے چھتیس اضلاع میں میرٹ پر اچھی شہرت کے ضلع افسران کو تقرر کیا گیا ہے۔ علاقے اور ملکی ترقی میں تعلیم یافتہ لوگوں کو اہم کردار رہا ہے۔ راجن پور کے لٹریسی ریٹ کو بڑھانے کے لیے راجن پور کے ارکان اسمبلی بھر پور کاوشیں کر رہے ہیں۔ پی ٹی یو کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری نے اساتذہ کے مسائل بھی سابق ممبر صوبائی اسمبلی کو بتلائے جنہیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی کی طرف حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی۔

مجتبیٰ دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر