حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں‘ سید خاور علی شاہ
کبیروالا (تحصیل رپورٹر) کرونا وائرس،عالمی ایشو ہے، عوام کو محفوظ بنانے کیلئے حکومتی انتظامات تسلی بخش ہیں،کروناوائرس کے پھیلاؤ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے تناظرمیں خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنیوالے قومی مجرم ہیں،حکومت عالمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کبیروالا شہر میں ملک توفیق احمد کی رہائشگاہ پر کارکنان سید گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت،پاک فوج اور عوام ”کرونا وائرس“ کے خلاف بھی اسی جذبے سے منظم اور ایک پیج ہوکر جنگ لڑرہے ہیں،جس جذبے کے ساتھ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ”وبائی“ مرض ہے یا کوئی بین الاقوامی سازش کا شاخسانہ،ہمیں اس موذی وباء کے خلاف ایک منظم قوت بن کر نمٹنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی معیشت کی بحالی اور شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ”کرونا وائرس“ سے محفوظ بنانے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ دن رات کوشاں ہے اور پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کبیروالا میں عوامی فلاح وبہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خاور علی شاہ