لیگی رہنما نئے سرے سے بدامنی پھیلانے کیلئے سرگرم‘ حکومت کو بحرانوں سے نمٹنے میں وقت لگے گا‘ طاہر اقبال‘ ظہور احمد کھرل

لیگی رہنما نئے سرے سے بدامنی پھیلانے کیلئے سرگرم‘ حکومت کو بحرانوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہراقبال چوہدری,رکن صوبائی اسمبلی ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی کی مرکزی قیادت علاج معالجہ کا بہانہ بنا کر برطانیہ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

میں عیش کر رہے ہیں اور ملک میں نئے سرے سے بدامنی پھیلانے کیلئے نئے اتحاد بنانے کیلئے کوشاں ہیں شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملتے وقت بالکل نہیں سوچا کہ یہ وہی ایم کیوایم ہے جن سے اپنے دور میں حیدرآباد اور کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرکے آئے تھے اور ایک پیسہ تک خرچ نہیں کیا ایم کیو ایم کو علم ہے کہ جو لوگ کل منافق تھے وہ آج بھی منافق ہیں اپنی بار بار کی حکمرانی کے باوجود ایم کیو ایم آج بھی اسی طرح تہی دامن ہیں جس طرح کل تھے انشائاللہ عمران خان نے ان سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہوں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ ملک کو کسی آمر نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ملک کی ان دو بڑی جماعتوں پی پی اور مسلم لیگ نے پہنچایا ہے ان دونوں نے ملک کی بنیادوں کو اس بری طرح کھوکھلا کیا ہے کہ اسے سنبھالنے میں عرصہ لگے گا عمران خان ایک ہی مقصد کے لے کر سیاست میں آیا ہے کہ اس ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لے کر آنا ہے۔
سرگرم