جنگلات کا آج عالمی دن تقریبات کی تیاریاں مکمل

جنگلات کا آج عالمی دن تقریبات کی تیاریاں مکمل

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

دن آج منایاجائے گا، کسی ملک میں صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کے لیے اس کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد سے بھی کم ہے،رواں برس یہ دن جنگلات اور پائیدار شہر کے مرکزی خیال کے تحت منایا جارہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جنگلات کو کاٹ کر رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جارہا ہے لہٰذا جنگلات کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے شہروں میں شجر کاری کی جائے تاکہ موسمیاتی تغیرات کے نقصانات سے نمٹا جاسکے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شہر میں جنگلات کی موجودگی اس شہر کی خوشحالی، خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کرسکتی ہے،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑے اور پرہجوم شہروں میں درختوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحول کی آلودگی میں کمی

تقریبات

مزید : ملتان صفحہ آخر