شہید مقدس آغا سپردخاک

شہید مقدس آغا سپردخاک

  



شمالی لاہور کے سپوت شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کو پیر رونقی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ شادباغ کی گول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام کے علاوہ اہل علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گراؤنڈ میں جگہ کم پڑی تو صفیں سڑکوں پر بنائی گئیں۔ یہ شادباغ کی گول گراؤنڈ میں ہونے والی ایک تاریخی نماز جنازہ تھی۔ شہید مقدس آغا پر والدین، بھائیوں، رشتہ داروں کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی فخر کا اظہار کیا ہے۔ وہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مقابلے میں جاں بحق ہوئے اور وطن دشمنوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا اعزاز پایا۔ مقدس آغا، ڈی جی پی آر کے سابق افسر آغا اسلم (مرحوم) کے بھتیجے اور حال ملازم آغا احتشام کے کزن تھے۔ ان کی شہادت کے باعث رہائش گاہ پر درجات کی بلندی کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ دعا ہے کہ ان کے پسماندگان کی راہیں بھی آسان ہوں۔

مزید : رائے /اداریہ