سربراہ پاک فضائیہ کی شہید ونگ کمانڈر اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

سربراہ پاک فضائیہ کی شہید ونگ کمانڈر اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

  



اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچے، ائیر چیف نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے کہا شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف بیس مصحف میں نمبر 9ملٹی رول سکواڈرن کا دورہ بھی کیا۔ ائیر چیف نے سکواڈرن پائلٹس کیساتھ F-16طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔

سربراہ پاک فضائیہ

مزید : صفحہ آخر /رائے