اسلام آباد،کرونا کی روک تھام، پی آئی اے ہوٹل میں علیحدہ زون قائم

اسلام آباد،کرونا کی روک تھام، پی آئی اے ہوٹل میں علیحدہ زون قائم

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ائیرپورٹ ہوٹل میں 34 کمروں پر مشتمل ایک علیحدہ زون قائم کر دیا ہے۔ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی این ڈی ایم اے سے درخواست پر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کو ائرپورٹ ہوٹل میں 34 کمروں پر مشتمل ایک علیحدہ زون فراہم کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ زون بقیہ ہوٹل سے منسلک نہیں ہے، زون میں داخلہ، کھانے کی سہولت، استقبالیہ اور حفاظتی نظام کا ایک الگ نظام ہے۔

ائیرپورٹ ہوٹل

مزید : صفحہ آخر /رائے