عوام بھیڑمیں نہ جائیں کرونا کو متحد ہوکر ختم کرینگے، گورنر پنجاب

عوام بھیڑمیں نہ جائیں کرونا کو متحد ہوکر ختم کرینگے، گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب کی تمام سر کاری اور غیر سر کاری میڈ یکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں کرونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کر نے کیلئے پوری زندگی پڑی ہے مگر آج پاکستان پر مشکل وقت ہے اس لیے یہ وقت سیاست کر نے کا نہیں کورونا کیخلاف متحد ہونے کا ہے۔تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور علماء بھی کرونا کے خلاف آگاہی مہم میں اپنا کردارا دا کر یں۔ وہ جمعہ کے روز سروسز ہسپتال لاہور میں پاکستان کے دوسرے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو اور پنجاب کے مختلف میڈ یکل یونیورسٹیز اور کالج کے وائس چانسلرز اور دیگر نمائندوں کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر گور نرپنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راشد منصور، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالدمسعود گوندل،فاطمہ جناح میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان،فیصل آباد میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر علی،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم عوام کو بار بار یہ کہہ کر رہے ہیں کہ وہ کورونا سے بچاؤکیلئے رش والی جگہوں پر جانے سے گر یز کریں اور اپنے گھروں میں رہیں اور تمام حفاظتی تدابیر پر مکمل کر یں کیونکہ ہم متحد ہو کر ہی کرونا کو شکست دیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صدر آزادکشمیر مسعوداحمد خان سے میری بات ہوگئی ہم وہاں بھی کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر بنا رہے ہیں۔

کورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر /رائے