حافظ سعید کودل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو جیل میں ہارٹ اٹیک، سخت سکیورٹی میں پی آئی سی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ سعید کوگزشتہ رات سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جیل ڈاکٹر نے چیک اب کے بعد فوری ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا، حافظ سعید کوانجیو گرافی کے دوران اینجیو پلاسٹی کر کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہو رہی ہے،واضح رہے حافظ سعید دہشتگرد نیٹ ورک کی معاونت اور دیگرکیسز میں 11 سال سزا کاٹ رہے ہیں۔