افغانستان میں چیک پوائنٹ پر طالبان کا حملہ 25فورسز اہلکار ہلاک
کابل(آئی این پی)افغان صوبے زابل میں طالبان نے اندرونی آدمیوں کے گٹھ جوڑ سے افغان فوج اورپولیس کے زیر انتظام چیک پوا ئنٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اس حملے میں 25اہلکار ہلاک ہو گئے، حملہ کرنیوالوں میں طالبا ن کے 8حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتے ہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطا بق افغان صوبے زابل میں حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کے25اہلکار ہلاک ہوگئے۔زابل صوبائی کونسل کے سر براہ کا کہنا ہے افغان فوج اورپولیس کے زیر انتظام چیک پوائنٹ پر گزشتہ صبح حملہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حملہ کرنیوالوں میں طالبان کے 8حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتے ہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔
طالبان حملہ