یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں چینی سمیت اشیاء مہنگے داموں فروخت

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں چینی سمیت اشیاء مہنگے داموں فروخت

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)وفا قی حکو مت کے زیر انتظا م چلنے والی یو ٹیلٹیی سٹورز کا رپو ریشن میں گھی اور چینی سمیت اشیا ء صرف کی قیمتیں نیچے نہیں آسکیں ہیں اور روزمرہ استعما ل کی بعض چیزیں عام ما رکیٹ سے بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں تاہم واضح رہے کہ ان چیزوں کی قیمتیں کرونا وائرس کے آنے سے پہلے ہی بڑھا ئی گئی تھیں جو کہ تب سے اب تک جو ں کی تو ں ہے جبکہ دوسری جانب چھو ٹے با زاروں اور پرچو ن کی دوکا نو ں پر بھی ہر طرح کی اشیاء ضروریہ دستیاب ہیں اور عوام کا کہنا ہے کہ بڑے سٹوروں کی نسبت چھو ٹی دکا نو ں پر تما م چیزیں با آسا نی دستیا ب ہیں،ہما را مطا لبہ ہے کہ حکو مت کرونا ایمر جنسی کے با عث غریب طبقہ کے لئے”فری راشن پیکج“ تما م یو ٹیلٹی سٹورز پر متعا رف کروائے ۔ تفضیلا ت کے مطا بق لاہور بھر کے یو ٹیلٹی سٹورز پر اشیا ء خوردونو ش کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں گھی اورچینی سمیت اشیا ء صرف اور خوردونو ش کی قیمتیں جو ں کی توں ہیں اور بعض روزمر ہ کے استعما ل کی چیزیں تو عام ما رکیٹ سے بھی ذیا دہ ریٹ پر مل رہی ہیں۔واضح رہے کہ کرو ناوائرس سے پہلے اشیا ء خوردونو ش کی قیمتو ں میں روزا نہ کی بنیا د پر اضا فہ کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ غریب عوام کی دسترس سے دور ہو تی جا رہی تھیں اور مزدرود طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترس کر رہہ گیا تھا کرونا کے با عث اگر چہ قیمتو ں کو تو بریک لگ گئے ہیں لیکن دوسری طرف کرونا کے حفا ظتی اقدا ما ت کے با عث مزدور طبقہ بدحا لی کا شکا ر ہو کر رہہ گیا ہے اس حوالے سے ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے شہریو ں، عمرا ن، بشری، زویا، خا لدہ، اسلم، مختا را ں و دیگر کا کہنا تھا کہ حکو مت اس وقت فوری طور پر مزدور طبقہ کے لئے فری را شن کا اعلا ن کر ے۔ انہو ں نے کہا کہ یو ٹیلٹی سٹورز کی قیمتیں تو نیچے آنے کا نا م نہیں لے رہی ہیں اور بعض چیزیں تو ما رکیٹ سے بھی ذیا دہ مہنگی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہما را مزدور طبقہ بھوک سے مر نا شروع ہو چکا ہے حکو مت کو چا ہیے کہ فوری طور پر ایک جا مع پلا ن مرتب کرے تا کہ اس طبقہ کو ایک وقت کی روٹی میسر ہو سکے۔

یو ٹیلٹیی سٹورز

مزید : صفحہ آخر /رائے