رجسٹر ڈ اور سب ایجنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو سرگرم کرنے کافیصلہ

رجسٹر ڈ اور سب ایجنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو سرگرم کرنے کافیصلہ

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کا ”روزنامہ پاکستان“کی خبر پر ایکشن۔رجسٹر ڈ اور سب ایجنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو سرگرم کرنے کافیصلہ،وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر حج آرگنائزر کی تصدیق کیلئے کمپنی کا انرول منٹ لکھ کر 8331پر SMSکی سہولت فراہم کردی۔ایک SMSکی کال کے خرچے سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا نا م پتہ او ررجسٹرڈ،نان رجسٹر ڈ کا پتہ چل جائیگا۔ و ز ا ر ت مذہبی امور کے ترجمان نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ”روزنامہ پاکستان“کی نشاندہی پر بتایا،واقعی نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ مسائل پیدا کررہے ہیں، اگر کسی کے علم میں ایسے افراد آئیں تو فوری ہمیں آگاہ کریں،ہم انہیں FIAکے سپرد کریں گے،فوری طور پر 8331پر کمپنی کی تصدیق کیلئے سہولت فراہم کررہے ہیں۔

ایف آئی اے سرگرم

مزید : صفحہ آخر /رائے