ن لیگ نے صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کی تشہیری مہم کیخلاف پٹیشن دائر کر دی

ن لیگ نے صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کی تشہیری مہم کیخلاف پٹیشن دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کی تشہیری مہم کیخلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کوصحت کارڈ پر پارٹی جھنڈے کی تشہیر سے منع کیا جائے۔نورالحسن تنویر اور بیرسٹر محسن نوازرانجھا نے آئین کے آرٹیکل 199 اور 187 (2) کے تحت پٹیشن دائر کی ہے، مقدمے میں وفاق پاکستان بذریعہ پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم، اطلاعات اور صحت کی وزارتوں اور پی ٹی آئی کوبذریعہ چئیرمین عمران خان فریق بنایاگیا ہے،پٹیشن کے مطابق پارٹی جھنڈے کی سرکاری وسائل سے تشہیر کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 28 فروری 2018 کو حکومتی اشتہارات کا از خودٹونوٹس لیاتھا، عدالت عظمی نے پنجاب، سندھ اور خیرپختونخواہ کی حکومتوں کے اشتہارات رکوادئیے تھے،عدالت عظمی نے 8 مارچ 2018کو ایک اور حکم نامے میں 55لاکھ تشہیر پر خرچ ہونے کا نوٹس لیاتھا،سپریم کورٹ نے 13 مارچ2018کو حکم نامے میں کسی سیاسی رہنما، پارٹی جھنڈے، یا نشان کی تشہیر پرپابندی عائد کی تھی، وفاق پاکستان، صحت اور اطلاعات کی وزارتوں کا اقدام نظریہ پاکستان، قراردادمقاصد اور مساوات کے اصول کے خلاف ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی سرکاری ویب سائٹ بھی سرکاری خزانے سے پارٹی پرچم کی شکل میں تیار کی گئی،قومی ذمہ داری کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھی درخواست دی لیکن بدقسمتی سے کچھ نہ ہوا۔
صحت کارڈ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -