پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کمی کے بعد معمولی بہتری، ڈالر پھر اڑنے کیلئے تیار
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی چھائی رہی لیکن ٹریڈنگ کے آخری حصے میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 537.58پوائنٹس کے اضافے سے 30667.41 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ 52.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 8 ارب 67 کروڑ 27 لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت20.54فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ برقرار ہونے کے باعث مارکیٹ مندی کی زد میں رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے29906پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں بین الاقوامی اسٹاک اور آئل مارکیٹوں میں بہتری آنے کے زیر اثر مقامی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ریکوری آئی جس کے باعث منفی اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 30924پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 537.58پوائنٹس کے اضافے سے30667.41پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 327.39پوائنٹس کے اضافے سے13537.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 420.98پوائنٹس کے اضافے سے22106.41پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 152 کمپنیوں میں کمی اور 13کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔کاروباری حجم24کروڑ49لاکھ98ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں 6 کروڑ 33لاکھ 47ہزارشیئرز زائد ہے۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 126.05روپے کے اضافے سے1824روپے اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت54روپے اضافے سے 783روپے ہوگئی۔جبکہ نمایاں کمی کے لحاظ سے فلپ موریس کے حصص قیمت157.35روپے کمی سے1940.65روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت47.63روپے کمی سے776.64روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،مییپل لیف، بینک آف پنجاب،،فوجی سیمنٹ،یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرول،ٹی آر جی پاکستان،ڈی جی خان سیمنٹ،پایونیئر سیمنٹ اورپاک پٹرولیم کے شیئرز سرفہرست رہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 35پیسے کا اضافہ ہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سے158.35روپے سے بڑھ کر158.70روپے او رقیمت فروخت158.45روپے سے بڑھ کر158.95روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158روپے ہوگئی اورقیمت فروخت158.50روپے مستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے168روپے سے بڑھ کر 168.50 روپے اورقیمت فروخت171روپے سے بڑھ کر172.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 184روپے سے گھٹ کر183روپے ہوگئی اورقیمت فروخت188روپے برقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید38روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت39روپے سے بڑھ کر40روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت 42 روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی۔
اسٹاک مارکیٹ