ملک کے بیشتر حصوں میں 4 روز تک بارشوں،ژالہ باری کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر حصوں میں 4 روز تک بارشوں،ژالہ باری کی پیشگوئی

  



اسلام آباد (لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبداللہ کے علاقوں میں ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختو نخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مردان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، وزیرستان، مہمند، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی اور خوشاب میں ہفتہ تا منگل تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ شاہدزادخان کاکہناہے کہ شہر بھر میں اتوار سے با رشوں کا نیا سسٹم برسنے کا امکان ہے۔ گرم خطوں میں کرونا وائرس کی شرح کم دیکھی گئی ہے جبکہ لاہور کا موسم بھی گرمی کی طرف گامزن ہے۔

موسم

مزید : صفحہ آخر /رائے