کوئٹہ: کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ، 7 کان کن جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ: کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ، 7 کان کن جاں بحق، 3 زخمی

  



کوئٹہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں قائم کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کی چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کوئلہ نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی۔دھماکے سے کان میں موجود 7 کان کن جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکالی کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔جاں بحق کان کنوں میں 4 کا تعلق ہزارہ برادری اور تین کا ڈیگاری سے بتایا جاتا ہے۔

کان کن جاں بحق

مزید : صفحہ آخر /رائے