کورونا وائرس عالمی وباء اس پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے،رہنماء پی ٹی آئی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں صداقت عباسی‘عندلیب عباس‘ حلیم عادل شیخ اور خرم زمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اور اس پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کی روک تھام کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری نے جو یہ بیان دیا ہے کہ قدم بڑھاؤ وزیراعظم کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہم آپکے ساتھ ہیں یہ ایک اچھا بیان ہے اس وقت باقی سیاسی جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ حکومت پر تنقید کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر اس وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے نہ صرف حکومت کو تجاویز دیں بلکہ اپنی اپنی سطح پر بھی اپنا رول ادا کریں بلاول کے بیان پر اپنے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس وقت ملک ایک وباء کی زد میں ہے اس لئے کسی کو بھی یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس کی آڑ میں حکومت پر تنقید کرے اس وقت ہم سب کی سیاست کا مرکز عوام کی جان ومال کا تحفظ ہونا چاہئے اس سلسلے میں حکومت اپنا کام کررہی ہے لہذا اپوزیشن اور عوام بھی ہمارا ساتھ دیں تب ہی ہم سب مل کر اس وائرس کا مکمل خاتمہ کر سکیں گے۔
رہنماء پی ٹی آئی
کراچی، پابندی کے باوجود کھلنے والے 5 سکولوں کی رجسٹریشن معطل