حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے بیانات کے بجائے اقدامات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب

حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے بیانات کے بجائے اقدامات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹا جاسکتا ہے لیکن حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، بیانات کے بجائے اقدامات پر توجہ دیں، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، اس وقت اولین ترجیح اور اولین ہدف قوم کی صحت کا تحفظ ہے،مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعبہ صحت ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فوری بحال کیاجائے، پی ایم ڈی سی پر عدالت عظمی کے حکم کے باوجود اب تک کچھ نہیں ہوا،ڈاکٹرز، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے ضروری سامان فی الفور مہیا کیا جائے، ایک بیان میں انہوں نے کہا ڈاکٹرز کی 24 مارچ سے ہڑتال کرونا کی ہنگامی صورتحال میں تباہ کن ثابت ہوگی، ڈاکٹرز کے تمام خدشات، تحفظات اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے اور فوری عمل کیاجائے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -رائے -