چیف الیکشن کمشنر کا خواتین ملازمین کو 2ہفتے کی چھٹی دینے کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر کا خواتین ملازمین کو 2ہفتے کی چھٹی دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرچیف الیکشن کمشنر ایم جے سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن میں وہ خواتین جو بچوں کے ہمراہ دفتر آتی ہیں کو دوہفتے کی چھٹی دی جائے گی اور الیکشن کمیشن کے تمام عملے میں سے اگر کسی فرد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو انہیں رخصت پر بھیج دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمیشن لاہورکے دورہ کے موقع پر کیا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ان کا استقبال کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے انتظامی امور کے حوالے سے افسران کے ساتھ تفصیلی ملاقا ت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر،پنجاب کے دیگر افسروں سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آن لائن ووٹ رجسٹریشن کے سسٹم کو متعارف کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیف الیکشن کمشنر نے ایک ماہ بعد دوبارہ میٹنگ کے انعقاد کی ہدایت کی۔
چھٹی اعلان

مزید :

صفحہ آخر -رائے -