کرو نا وائرس، 34 ٹرینیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل، نوٹیفیکیشن جاری

کرو نا وائرس، 34 ٹرینیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل، نوٹیفیکیشن جاری

  



اسلام آباد (آئی این پی)وزارت ریلوے نے کرو نا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مجموعی طور پر34 ٹرینیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق اس ضمن میں 11 (اپ ڈاؤن کی 22) مزید مسافر ٹرینیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،یہ ٹرینیں 25 مارچ سے بند کی جارہی ہیں۔اس سے پہلے 6 (اپ ڈاؤن کی 12) ٹرینیں 22 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی تھیں۔25 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہونے والی ٹرینوں میں لاہور،کراچی،لاہور کے مابین چلنے والی جناح ایکسپریس،راولپنڈی۔کراچی کے مابین چلنے والی سر سید ایکسپریس،کوئٹہ۔کراچی کے مابین چلنے والی بولان میل،کوٹری۔روہڑی کے مابین چلنے والی موئنجودڑو،راولپنڈی۔ملتان کے مابین چلنے والی تھل ایکسپریس،میرپورخاص۔کھوکھروپار کے مابین چلنے والی ماروی ایکسپریس،لاہور۔ملتان کے مابین چلنے والی موسیٰ پاک،سرگودھا۔لالہ موسی کے مابین چلنے والی چناب ایکسپریس،ملتان۔فیصل آبادکے مابین چلنے والی فیصل آباد ایکسپریس،حیدرآباد۔ بدین کے مابین چلنے والی سمن سرکاراور لاہور۔فیصل آبادکے مابین چلنے والی فیصل ایکسپریس شامل ہیں جبکہ وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مجموعی طور پر 34ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، 134ٹرینوں میں سے100ٹرینیں چل رہی ہیں، 10سے15فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے یومیہ مسافروں میں کمی ہوئی ہے، دو لاکھ سے کم ہو کر ایک لاکھ 65ہزار لوگ یومیہ سفر کر رہے ہیں، کرایہ کی مد میں 8کروڑ روپے کی رقم مسافروں کو واپس کی گئی ہے۔

ٹرینیں معطل

مزید : صفحہ آخر /رائے