اہم مقدمات اور ضمانتوں کے سواتمام کیسوں کی پیشی فہرستیں منسوخ

اہم مقدمات اور ضمانتوں کے سواتمام کیسوں کی پیشی فہرستیں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے تحت فوری سماعت کے متقاضی مقدمات اور ضمانت کی درخواستوں کے سوا باقی تمام کیسوں کی پیشی فہرستیں منسوخ کردی ہیں،عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتہ سے صرف ارجنٹ کیسز اورضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی جائے گی،حبس بے جااورفوری حکم امتناعی کی درخواستوں کو بھی ارجنٹ کیسز میں شمار کیا جائے گا،ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں دیگر ہائی کورٹس اور ملک کی ماتحت عدالتوں میں بھی مذکورہ نوعیت کے مقدمات کے سوا کسی دوسرے مقدمہ کی سماعت نہیں ہوگی،اس اقدام کا مقصد عدالتوں میں پیش ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی لاناہے۔دریں اثناء میاں نواز شریف،مریم نواز،میر شکیل الرحمن اور احد خان چیمہ کی درخواستوں سمیت احتساب مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہورہائی کورٹ کے تینوں بنچ بھی تحلیل ہوگئے ہیں،اب نیب اور احتساب سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیاگیا جو مسٹر جسٹس سرداراحمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہے،احتساب کے مقدمات کی سماعت کرنے والا پہلا بنچ مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں کام کررہاتھا جو فاضل جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کے باعث تحلیل ہوگیا،دوسرا احتساب بنچ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اورمسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تھا،نئے روسٹر کے مطابق مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اورمسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ دونوں آئندہ ہفتہ سے 25اپریل تک لاہورہائی کورٹ کے بہاولپور بنچ میں عدالتی امور نمٹائیں گے، احمد خان چیمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ کررہاتھا، یہ بنچ بھی تحلیل کردیاگیاہے،24مارچ سے25اپریل تک مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہورہائی کورٹ میں سنگل بنچ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔
فہرست منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -