حکومت سے گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال کی پالیسی میں پیش رفت کی رپورٹ طلب

حکومت سے گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال کی پالیسی میں پیش رفت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال کی پالیسی میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے یورو فور ایندھن کی پالیسی عدالت میں پیش کی گئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گیس کے محکمے کی رپورٹ لے کر آئندہ سماعت پر پیش کر دیتے ہیں، فاضل جج نے کہا کہ محکمانہ پوزیشن کے پیپرز عدالت میں بڑے آچکے ہیں، اس پر عمل درآمد کریں، گاڑیوں میں ناقص ایندھن ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہے، اس پر فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس کیس کی مزید سماعت 27 مارچ کو ہوگی۔
یورو فور ایندھن

مزید :

صفحہ آخر -رائے -