کمرہ عدالت میں نامناسب انداز میں بیٹھنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سرزنش

کمرہ عدالت میں نامناسب انداز میں بیٹھنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ضمانت کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں نامناسب انداز میں بیٹھنے پر فاضل بنچ نے وفاقی حکومت کے لاء افسر ڈپٹی اٹارنی جنرل عثمان عارف کو ڈانٹ پلا دی،کیس کی سماعت کے دوران تین رکنی بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی نظر ڈپٹی اٹارنی جنرل عثمان عارف پر پڑگئی جو کمرہ عدالت میں سیدھے رخ کی کرسی کا رخ دائیں طرف موڑ کر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کربیٹھے ہوئے تھے، نامناسب انداز میں بیٹھنے پر جسٹس منظور احمد ملک نے ڈپٹی اٹارنی جنرل عثمان عارف کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ جس انداز سے بیٹھے ہیں، یہ عدالت عظمیٰ میں بیٹھنے کا طریقہ نہیں، اس انداز سے کمرہ عدالت میں بیٹھنا توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عثمان عارف نے کہا کہ وہ عدالت سے معافی مانگتے ہیں، آئندہ احتیاط کریں گے۔
سرزنش

مزید :

صفحہ آخر -رائے -