گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے 2 ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے پولی تھین بیگز کے استعمال پرلاہورکے بعد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور ڈویژن سطح کے دیگر شہروں میں بھی پابندی کا عندیہ دے دیا،فاضل جج نے اس سلسلے میں تحفظ ماحولیات ایجنسی کو تیاری کرنے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے لاہور کے شاپنگ سنٹرز، ہوٹلوں،بیکریوں اورجنرل سٹورز کو پولی تھین بیگز کا استعمال ترک کرنے کے لئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی،آئندہ سماعت پر مزید بڑے شہروں میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے گا،تحفظ ماحولیات ایجنسی تیاری کرلے۔اس کیس کی مزید سماعت 27 مارچ کو ہوگی۔

پلاسٹک بیگز

مزید : صفحہ آخر /رائے