کرونا وائرس سے پیدا صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

کرونا وائرس سے پیدا صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز، ڈاکٹرصوبیہ، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید اورچیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرثاقب شفیع نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس سے پیداہونے والی تازہ صورتحال کاجائزہ لیا۔اجلاس کے دوران وائس چانسلرز، پرنسپلزاورطبی ماہرین نے وزیرصحت کوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے اپنی قیمتی تجاویزاورآراء پیش کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔کوروناوائرس کے تمام کنفرم اورمشتبہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے اورکوروناوائرس سے پیداہونے والی موجودہ صورتحال کے مطابق طبی انتظامات مکمل ہیں۔ کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکے ٹیسٹوں کیلئے مزیدکٹس منگوائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری اورنجی لیبزکے ساتھ ٹیسٹوں کے نتائج کے حوالہ سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں مددگارثابت ہونے والی ادویات پرتبادلہ خیال کیاگیاہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ڈاکٹرزکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے پرعزم ہیں

ڈاکٹریاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر /رائے