ملک بھر کی مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں نمایاں کمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)ملک بھر کی مساجد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظرمساجدمیں نمازیوں کی تعدادکافی کم ہو گئی۔ملک بھر کی تمام مساجد میں گزشتہ روز نماز جمعہ کو آئمہ کرام نے مختصر کر دیا اور وعظ کی بجائے صرف خطبہ دے کر جماعت کرائی گئی۔مساجد میں بوڑھوں اور بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔ فیصل مسجد کے امام نے بھی معمول سے ہٹ کراردو میں تقریر کی۔دیگر شہروں کی طرح جڑواں شہر وں کی مساجدمیں بھی آئمہ کرام کی اکشریت نے نماز جمعہ کو مختصر رکھا جبکہ اس موقع پر ملکی کی سالمیت اورکرونا وائرس کیخلاف خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔علاوہ ازیں کرونا وائرس کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس بھی ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا،پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف وزرا کے چیمبرز بند کر دیئے گئے ہیں۔ نماز جمعہ میں نمازیوں کی تعداد معمول سے انتہائی کم رہی،پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے امام مولانا احمدا لرحمان نے وعظ نہیں فرمایااور عربی میں خطبہ پڑھنے کے بعد جماعت کروائی۔
مساجد،تعداد