وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں جبکہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاؤن سینڈروم کاشکار بچے قوم کے بچے ہیں اوران بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر /رائے