کورونا سے معیشت پر اثر موجودہ حالات میں زکوٰۃ دینا افضل، اسلامی نظریاتی کونسل

کورونا سے معیشت پر اثر موجودہ حالات میں زکوٰۃ دینا افضل، اسلامی نظریاتی ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے بعد موجودہ حالات میں جلد زکٰوۃدینے کے عمل کو افضل قرار دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے لہٰذا سال پورا ہونے سے پہلے زکٰوۃ دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق افراد کو دی جائے کونسل کے مطابق موجودہ حالات میں جلد زکٰوۃ زکٰوۃ دینا افضل عمل ہے اور شرعی سال گزرنے سے پہلے زکٰوۃدی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں جبکہ ملک بھر میں پارکس، عوامی اجتماعات اور دیگر کاروبار زندگی بند ہے۔سندھ میں بھی مارکیٹس، ہوٹلز اور شاپنگ مالز بند کردیے گئے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں ختم ہونے سے دیہاڑی دار مزدور طبقے کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل

مزید : صفحہ آخر /رائے