انڈسٹریل ایریا میں کارروائی سے قبل کورٹ کو پیشگی آگاہ کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ کی محکمہ ماحولیات کو ہدایت

انڈسٹریل ایریا میں کارروائی سے قبل کورٹ کو پیشگی آگاہ کیا جائے،لاہور ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل واٹر کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت کی بابت رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے انڈسٹریل ایریا میں کارروائی سے قبل عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ سموگ ماحول میں واضح نظر آتی ہے، انڈسٹریل ایریا میں جب بھی محکمے نے کارروائی کرنا ہو تو عدالت کو بتایا جائے، سموگ کے تدارک کے لئے کارروائی میں تحفظ ماحول ایجنسی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کی بھی ضرورت ہو گی۔ فاضل جج نے مذکورہ احکام کے ساتھ کیس کی مزید سماعت27 مارچ پر ملتوی کردی۔

انڈسٹریل ایریا

مزید : صفحہ آخر /رائے