کراچی، پابندی کے باوجود کھلنے والے 5 سکولوں کی رجسٹریشن معطل

کراچی، پابندی کے باوجود کھلنے والے 5 سکولوں کی رجسٹریشن معطل

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کے باوجود آج اور گزشتہ روز کئی علاقوں میں نجی اسکول کھولے گئے۔ رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔رجسٹرار کے مطابق ساتھ ہی سیکرٹری تعلیم کو ان سکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف کارروائیوں میں سات اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ سمیت دیگر صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں 5 اپریل تک معطل ہیں۔

رجسٹریشن معطل

مزید : صفحہ آخر