ایف بی آر: طبی سامان‘ مشینوں کی درآمد پر عائد ٹیکسوں کی ادائیگی میں تین ماہ کی چھوٹ
ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کرونا وائرس کے علاج کے پیش نظر طبی سامان اور مشینوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کی درآمد پر عائدٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی میں تین ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز ایف بی آر نے تین ایس آر او جاری کئے ہیں۔ ایف بی آرایس آر اوز کے تحت کرونا وائرس کے علاج کے پیش نظر متعلقہ ضروری طبی سامان اور مشینوں کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی و ریگولیٹری ڈیوٹی ادائیگی میں تین ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔