مارک ایسپر کا جنرل باجوہ کو فون، افغان امن معاہدے میں پاکستان کردار قابل تعریف: امریکہ

مارک ایسپر کا جنرل باجوہ کو فون، افغان امن معاہدے میں پاکستان کردار قابل ...

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مارک ایسپر نے پاکستان کے ساتھ جاری طویل مدتی تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ ایسپر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل المدتی محکمہ جاتی تعاون اور باہمی فائدے کے لیے سیکیورٹی شراکت داری کی تائید کی۔امریکی وزیر دفاع نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔، بات چیت کیدوران دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔

امریکہ

مزید : صفحہ اول