نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا عدالتیں بند نہ کرنے کا فیصلہ، جوڈیشل سسٹم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے: چیف جسٹس

  نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا عدالتیں بند نہ کرنے کا فیصلہ، جوڈیشل سسٹم ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر کی عدالتوں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس و معاون خصوصی صحت نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال خصوصی توجہ اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جوڈیشل سسٹم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان کے عوام کا عدالتوں پر اعتماد اس بات کا متقاضی ہے کہ قانون و انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں عدالتی عملے اور آنے والے تمام افراد کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول