عاطف بخاری کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری

  عاطف بخاری کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے، زرائع کے مطابق کابینہ نے عاطف آر بخاری کی تعیناتی کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ واضح رہے زبیر گیلانی نے چند روز قبل چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا زبیر گیلانی نے وزیر اعظم کے ایک مشیر کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔

عاطف بخاری

مزید : صفحہ اول