کرونا خطرہ، پنجاب میں ہسپتالوں کے چند شعبہ جا ت کی سروسز عارضی معطل کرنے کا سلسلہ شروع

  کرونا خطرہ، پنجاب میں ہسپتالوں کے چند شعبہ جا ت کی سروسز عارضی معطل کرنے کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے پنجاب کے ہسپتالوں میں چند شعبہ جات کی انڈور سروسز عارضی معطل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز میوہسپتال کے امراض چشم،ای این ٹی،امراض جلداور غیر ضروری جنرل سرجری پر مشتمل شعبہ جات کی ان ڈور سروسز معطل کرکے کیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شعبوں میں نئے مریض داخل نہیں کئے جائینگے گا تاہم جو زیر علاج ہیں ان کو کو مرحلہ وار گھروں میں بھیج دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق میوہسپتال کے بعد صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں بھی مذکورہ شعبہ جات عارضی طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبے میں کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہسپتالوں کے مذکورہ شعبہ جات میں کرونا وراڈز قائم کئے جانے کابھی امکان ہے۔

سروسز معطل

مزید : صفحہ اول