کرونا پر قابو پا لیں گے، چیئرمین سینیٹ

       کرونا پر قابو پا لیں گے، چیئرمین سینیٹ

  



اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اس وقت اقوام عالم کو جس مشکل کا سامنا ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،کرونا کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے لیکن اللہ کی رحمت اور مدد سے اس وبائی مرض سے جلد چھٹکارا پا لیں گے،گزشتہ روز آکسفام پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے چاغی کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رکھنے کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان پروگرام برائے یوتھ انگیجمنٹ کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اسی حوالے سے آکسفام پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت سینیٹ آف پاکستان اور آکسفام پاکستان معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے پالیسی سازی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، قانون سازی، پارلیمنٹ تک رسائی، احتساب اور معاملات کے بہتر انداز میں کردار ادا کریں گے۔

چیئر مین سینیٹ

مزید : صفحہ اول