برطانیہ میں داخل ہونے کیلئے کرونا کلیئرنس سرٹیفکیٹ آج سے لازمی قرار
لندن(خصوصی رپورٹ)برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ میں اس حکومتی فیصلے کے بعد مایوسی پھیل گئی ہے کہ وہ طالبعلم جو ان دنوں پاکستان چھٹیوں پر ہیں اور وہ واپس آنا چاہتے ہیں انہیں برطانیہ میں داخل ہونے سے قبل کرونا وائرس کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا پڑے گا۔دوسری جانب برطانیہ کی یونیورسٹیز نے آن لائن کلاسوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ اپریل میں ایسٹر کی چھٹیوں میں بہت سے طلبہ اپنے اہل خانہ سے ملنے پاکستان آتے ہیں تاہم انہیں واپسی پر امیگریشن کاؤنٹر پرکرونا وائرس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دکھانا پڑے گا،اس حوالے سے طلبہ کاکہنا ہے کہ وہ پہلے ہی کم بجٹ کا شکار ہیں اور اس طرح کے ٹیسٹ کرانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں،دوسرا ان کی معلومات کا ذریعہ صرف برٹش ہائی کمیشن ہے جو کہہ رہا ہے کہ ان کے پاس کروناکلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں ہیں۔
کرونا،سرٹیفکیٹ